ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن۔۔۔ 3 دہشتگرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز نے امن دشمنوں پر زمین تنگ کر دی، ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 3 تین دہشت گرد مارے گئے۔

مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اتوار کو سیکیورٹی فورسز نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا، کارروائی کے دوران دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد مارے گئے۔

مسلح افواج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے جبکہ مارے گئے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز، پولیس اور معصوم شہریوں کے خلاف دہشت گردی کی مختلف کارروائیوں میں ملوث تھے۔

مارے گئے دہشت گردوں نے 11 اپریل 2022 کو کلاچی میں ایک پولیس پارٹی پر حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں پانچ  کانسٹیبل شہید ہوگئے تھے۔علاقے میں پائے جانے والے دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، اور سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

Comments are closed.