پاکستان میں کوروناکے وارجاری، 2 ہزار829 افراد وباء کا شکار، مزید 43 اموات

پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر تشویش ناک صورتحال اپنانے لگی ہے، ملک بھر میں مزید 2 ہزار 829 افراد کورونا وائرس کا شکار جب کہ وباء سے متاثرہ 43 مریض جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 40 ہزار369 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 2 ہزار 829 لوگوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی،جس کے بعد پاکستان میں کورونا مریضوں کل تعداد 3 لاکھ 95 ہزار 185 ہوگئی ہے۔

اگر صوبوں اور علاقوں کی بات کی جائے تو سندھ میں ایک لاکھ 71 ہزار 595 افراد اس خطرناک مرض کا شکار ہو چکے ہیں، پنجاب میں ایک لاکھ 18 ہزار 511، خیبرپختونخوا میں 46 ہزار 877 کورونا کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، اسی طرح اسلام آباد میں کورونا مریضوں کی تعداد 29 ہزار 782، بلوچستان میں 17 ہزار101، آزاد کشمیر میں 6 ہزار 682 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 637 تک پہنچ چکی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس مزید 43 افراد زندگیاں نگل گیا جس کے بعد اس وبا سے ہونے والی اموات کی تعداد 7 ہزار 985 تک پہنچ گئی ہے۔ پنجاب میں 2 ہزار 979 ، سندھ میں 2 ہزار911، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 359، اسلام آباد میں 309، گلگت بلتستان میں 97، بلوچستان میں 166 اور آزاد کشمیر میں 164 افراد کورونا کے باعث انتقال کر چکے ہیں۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد بڑھ کر 47 ہزار 390 ہو گئی ہے جن میں سے 2 یزار 186 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 2 ہزار 257 مریض صحتیاب بھی ہوئے ہیں، اس طرح اس مرض کو شکست دینے والوں کی تعداد 3 لاکھ 39 ہزار 810 ہوگئی ہے۔

Comments are closed.