اسلام آباد میں 5 گاڑیوں کا قافلہ 4 افراد کی جان لے گیا، 2 زخمی

اسلام آباد سری نگر ہائی وے پر کشمالا طارق کے خاوند کی گاڑی سے خوفناک حادثہ، 4افرد جانبحق 2 شدید زخمی ہو گئے۔

وفاقی دارلحکومت کے تھانہ رمنا کی حدود میں جی الیون کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے 4 افراد جانحق ہو گئے۔ جبکہ 2 افراد شدید ذخمی ہوئے۔ کچلنے والی گاڑی اور ڈرائیور فیاض کوگرفتار کر کے تھانہ رمنا منتقل کر دیا گیا جبکہ پولیس نے لاشوں اور زخمیوں کو پمز اسپتال منتقل کر دیا اور پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی کی پچھلی سیٹ پر کشمالا طارق کے خاوند وقاص خان موجودتھے۔وقاص خان زخمی حالت میں نجی ہسپتال میں زیرعلاج ہیں۔۔

Comments are closed.