عدلیہ کو جج سے منسوب ویڈیو کا نوٹس لیناچاہیے، اپوزیشن ہتھکنڈوں کا بھرپورجواب دینگے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ اپوزیشن کا کوئی حربہ کارگر ثابت نہیں ہوگا، جج سے منسوب ویڈیو کا عدلیہ کو نوٹس لینا چاہیے، ن لیگ ماضی میں بھی عدلیہ پردباؤ ڈالتی رہی ہے لیکن نئے پاکستان میں ایسا نہیں چلے گا، پارٹی ترجمان ایسے ہتھکنڈوں کا بھرپور جواب دیں۔

وزیراعظم کی زیرصدارت حکومتی ترجمانوں کا اہم اجلاس وزیراعظم آفس اسلام آباد میں ہوا، جس میں عمران خان نے اہم ٹاسک سونپے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مسلم لیگ نون کی جانب سے اداروں کو متنازعہ بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے، ایسے منفی ہتھکنڈوں کا بھرپور جواب دیا جائے۔ ن لیگ ماضی میں بھی عدلیہ پردباؤ ڈالتی رہی ہے لیکن نئے پاکستان میں اب ایسا نہیں چلے گا، احتساب کا عمل ہر حال میں جاری رہے گا۔

وزیراعظم عمران خان کاکہناتھا کہ عدلیہ آزاد اور خود مختار ہے، جج احتساب عدالت کی مبینہ وڈیو کے معاملے میں حکومت کو فریق نہیں بننا چاہئے۔ اعلیٰ عدلیہ مبینہ ویڈیو کا نوٹس لے۔

Comments are closed.