جرمنی کی ریاست باویریا میں تارکین وطن کو لے جانے والی ایک گاڑی حادثہ کا شکار ہو گئی جس میں 7 افراد ہلاک اور 16 زخمی ہو گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق باویریا کے وزیر داخلہ یوآخم ہرمن نے جرمن میڈیا کو بتایا کہ تارکین وطن کو لے جانے والی ایک وین باویریا میں ہائی وے جنکشن پر گر کر تباہ ہو گئی ہے جس کے نتیجے میں 6سالہ بجے سمیت 7افراد ہلاک اور 16زخمی ہوگئے ہیں جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے۔
انہوں نے بتایا کہ 9مسافروں کی گنجائش والی وین میں 23افراد کو لے جانے کے دوران ڈرائیور نے وین کو 180کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بھگایا اور گاڑی پر کنٹرول کھو بیٹھا ۔
انہوں نے مزید بتایا کہ پولیس نے وین ڈرائیور اور ایک اور زخمی شخص کو گرفتار کر کے انسانی سمگلنگ کے شبے میں تفتیش شروع کر دی ہے
Comments are closed.