پشاور: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) بھارت اور افغانستان کے لئے جاسوسی کرنے والے ایجنٹ کو گرفتار کرلیا۔
پشاور میں ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر عمران شاہد نے میڈیا کو بتایا کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے نے 22 اگست کو طورخم میں ایک شخص کو پکڑا، گرفتار شخص کی شناخت عمرداؤد کے نام سے ہوئی اور یہ خیبرپختون خوا کے ضلع کرک کا رہائشی ہے۔ جس کے پاس افغان پاسپورٹ بھی تھا اور وہ اُس پاسپورٹ کے ذریعے 5 مرتبہ بھارت بھی گیا تھا،
ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے نے بتایا کہ عمر داؤد کو بھارت اور افغانستان سے مدد ملتی تھی اور یہ افغانستان اور بھارت کی ایجنسیوں کے لیے کام کررہا تھا، افغانستان نے اسے سرکاری ملازمت بھی دے رکھی تھی، افغان پاسپورٹ پر یہ متعدد بار بھارت گیا اور اس نے وہاں کی مختلف یونیورسٹیوں اور ٹی وی چینلز کو انٹرویو دیا جس میں اس نے ملک اورسیکیورٹی اداروں کے خلاف زہر اگلا۔
Comments are closed.