اسلام آباد:
وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا۔ آٹھ سے سولہ مئی کے دوران ایس اوپیز پر عملدرآمد کیلیےمانیٹرنگ ٹیمیں تشکیل دینےکافیصلہ کیاگیاہے ،ٹیمیں وفاقی،صوبائی اور ضلعی سطح پر تشکیل دی جا ئیں گی۔ تمام کاروبار اور دکانیں بند رکھی جائیں گی۔
این سی او سی کے مطابق مانیٹرنگ ٹیمیں عید کی چھٹیوں کے دوران 8 مئی سے16مئی کے دوران ایس او پیز پرعملدرآمد یقینی بنائیں گی ۔ اس دوران تمام کاروبار اور دکانیں بند رکھی جائیں گی ۔فوڈ آؤٹ لیٹس، کریانہ اسٹور،میڈیکل اسٹورز،پٹرول پمپس اور بیکریزکو استثنی حاصل ہوگا ۔
8 مئی سے16مئی کے دوران سیاحتی سرگرمیوں پر بھی مکمل پابندی ہوگی اور تمام سیاحتی مقامات اور پبلک پارکس بند رہیں گے ۔ شمالی علاقہ جات اور آزادکشمیر کے سیاحتی مقامات بھی بند ہوں گے تاہم گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے شہریوں کو واپس گھر جانے کی اجازت ہو گی،سمندرکے ساحل بھی بند رہیں گے ۔
Comments are closed.