اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق قانون سازی سے پہلے نیا وزیراعظم ہمارا ہوگا۔
اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ سابق صدرآصف زرداری کی طبیعت بدستورناساز ہے، آصفہ بھٹو نے سابق صدر کو درخواست ضمانت کے لیے منالیا ہے،منگل کو آصف زرداری کی طبی بنیادوں پر درخواست ضمانت دائر کی جائے گی۔
آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی آرمی چیف کی تعیناتی سےمتعلق سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلےکے منتظر ہے، امید ہےعدالتی فیصلے سے رہنمائی ملےگی۔ چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ وزیراعظم کے رویے سے لگتا ہے وہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق قانون سازی کے لیےاتفاق رائے نہیں چاہتے جب کہ پہلے ہمارا وزیراعظم نیا ہوگا، پھر ترمیم ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اپوزیشن رہنماوَں پر دباؤ ڈالنا چاہتے ہیں، حکمرانوں نے پہلے بھی دیگر معاملات میں اتفاق رائے پیدا نہیں کیا اور ہر معاملےمیں غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔
Comments are closed.