سابق وزیراعظم نواز شریف، مریم نواز کیخلاف ایک اورنیب ریفرنس دائر کرنے کی تیاریاں

لاہور: شریف فیملی کی مشکلات میں ایک بار پھر اضافہ ہونے والا ہے، نیب نے نواز شریف اور مریم نواز کے خلاف چوہدری شوگر مل کیس میں ریفرنس دائر کرنے کے لیے اقدامات شروع کر دیے ہیں۔

چوہدری شوگر مل منی لانڈرنگ نیب نے سابق وزیر اعظم نواز شریف، مریم نواز اور یوسف عباس کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی تیاری شروع کردی ہیں۔ ریفرنس کی تیاری کے حوالے سے چئیرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے،چوہدری شوگر ملز کا ابتدائی ریفرنس رواں ماہ دائر کیے جانے کا امکان ہے۔

نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری شوگر مل کیس میں نواز شریف سے 2 مرتبہ سوالات پوچھے گئے  تاہم سابق وزیراعظم دونوں مرتبہ نیب کے سوالات کا تسلی بخش جوابات نہیں دے سکے۔

خیال رہے کہ احتساب عدالت نے مریم نواز کو ریفرنس آنے تک حاضری سے استثنٰی دے رکھا ہے، جب کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کی بھی 4 ہفتوں کے لیے حاظری معافی کی درخواست منظور ہو چکی ہے، ریفرنس آنے کے بعد ملزمان کو طلبی کے نوٹس جاری کیے جائیں گے۔

Comments are closed.