پاکستان کی معیشت اور نیب ساتھ نہیں چل سکتے، بلاول بھٹو زرداری

کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) اور ملکی معیشت ساتھ نہیں چل سکتے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری ایک بیان میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ نیب ترمیمی آرڈیننس سے ثابت ہوگیا کہ پی ٹی آئی حکومت بھی آصف زرداری سے متفق ہے، نیب اور ملکی معیشت ساتھ نہیں چل سکتے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومت کو واضح طور پر متعصبانہ کوششوں کے بجائے اپوزیشن کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہیے، انسداد بدعنوانی کے قوانین کو مستحکم کرکے اس طعنے کو ختم کریں۔

Comments are closed.