ایران کا عالمی طاقتوں کے ساتھ جوہری معاہدے کی مزیدپاسداری نہ کرنےکااعلان

Web Desk

تہران میں ایرانی کابینہ کا اجلاس ہوا جس کے بعد ایرانی سرکاری میڈیا پر جاری بیان میں کہا گیا کہ اب عالمی طاقتوں کے ساتھ جوہری معاہدے کی پابندیوں پر مزید عمل درآمد نہیں کیا جائے گاایرانی حکومت نے جوہری معاہدے کو مکمل طور پر ختم کرنے کا اعلان نہیں کیا تاہم یہ کہا کہ اس معاہدے کی پابندیوں اور حدود پر اب مزید عمل درآمد نہیں ہوگا۔ تہران نے کہا کہ یورینیم افزودگی کی صلاحیت، تحقیق اور پیداوار پر عائد حدود کی پاسداری نہیں کی جائیگی، تکنیکی ضروریات پوری کرنےکےلیےیورینیم کی افزودگی جاری رہےگی۔

https://twitter.com/Tasnimnews_EN/status/1213884114497085440?s=19
ایران نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کی بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے ) کےساتھ تعاون جاری رکھا جائےگا اور معاہدے کے ثمرات سےفائدہ حاصل کرنےکےبعداپنی ذمےداری پوری کرنےکوتیارہیں۔
عراق کے دارالحکومت بغداد میں امریکی ڈرون حملے میں ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بعد امریکا اور ایران کے درمیان شدید کشیدگی ہے۔
ایران نے 2015 میں امریکا، برطانیہ، چین، فرانس، جرمنی اور روس کے ساتھ جوہری معاہدہ کیا تھا جس کے تحت ایران نے اپنی جوہری سرگرمیاں محدود کردیں تھیں جس کے بدلے اس پرعائد معاشی پابندیاں ختم کی گئی تھیں

Comments are closed.