آر ایس ایس کا جن جب بھی بوتل سے باہرنکلا اس نے ہمیشہ خون خرابہ کیا، عمران خان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ایک ارب کی آبادی کے ایٹمی ملک پر انتہاء پسند نظریات کا قبضہ ہے، راشٹریہ سویم سیوک سَنگھ (آر ایس ایس) کا جن جب بھی بوتل سے باہر نکلا اس نے ہمیشہ خون خرابہ کیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے ٹوئٹ میں بھارت کے متنازع شہریت ترمیمی قانون سے متعلق ایک آرٹیکل پوسٹ کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ آر ایس ایس کے انتہا پسند نظریے نے ایک ارب سے زائد افراد پر مشتمل جوہری ملک پر قبضہ کرلیا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ یہ نظریہ نسلی برتری اور مسلمانوں سمیت تمام اقلیتوں سے نفرت پر مبنی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جب بھی آر ایس ایس کا یہ جن بوتل سے باہر نکلا اس نے ہمیشہ خون خرابہ کیا۔

Comments are closed.