ڈیووس: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جلد پاکستان کا دورہ کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
وزیراعظم عمران خان کے دورہ ڈیووس کے حوالے سے بیان دیتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ صدرٹرمپ کے ساتھ ملاقات مفید رہی جس میں وزیراعظم نے اہم ایشوز اٹھائے، وزیراعظم نے صدر ٹرمپ کو ٹریول ایڈوائزری میں بہتری کا کہا۔
مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے پاکستان کی جانب سے ایف اے ٹی ایف کے حوالے سے اقدامات کا بتایا اور صدر ٹرمپ سے اس بارے میں تعاون کا کہا، افغانستان میں امن عمل کو آگے بڑھانے پر بھی بات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کو ایران امریکا کشیدگی کے پاکستان پر مضراثرات سے آگاہ کیا، ملاقات میں فیصلہ ہو ا کہ امریکا کا ایک تجارتی وفد پاکستان آئے گا۔
وزیرخارجہ نے کہا کہ وزیراعظم نے کشمیر کی صورتحال کا خاکہ صدرٹرمپ کے سامنے رکھا جس پر امریکی صدر نے کہا کہ عمران خان کوپسند کرتا ہوں اور ان پر اعتماد کرتا ہوں، ٹرمپ نے کہا کہ کشمیر کی صورتحال پرتشویش ہے، کشمیر کا مسئلہ حل ہونا چاہئے، انہوں نے ایک بار پھر یقین دلایا ہے کہ وہ کشمیر کے مسئلے پربات کریں گے۔
Comments are closed.