کراچی: دانش کی موت نے پاکستانی عوام کے ساتھ ساتھ سیاستدانوں، صحافیوں سمیت ہر طبقہ سے تعلق رکھنے والوں کو سکتے میں ڈال دیا ہے۔ ان کے چاہنے والے سوگ میں ہیں تو سوشل میڈیا پر اہم شخصیات کے بیانات کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری رہا۔
عمران خان کا کہنا ہے کہ انہیں دانش کی موت کا ٹیلی ویژن سے معلوم ہوا، نواز شریف اور زرداری پینتیس سال میں ایک ایسا ہسپتال نہیں بنا سکے جہاں دانش کا علاج ہو سکتا، مرحوم نے کر بیرون ملک سے علاج کرانے کی بجائے موت کو گلے لگا لیا کیونکہ دانش جانتا تھا کہ سکون صرف قبر میں ہے۔ وزیراعظم نے دانش موت کے بعد ان کے بیٹے رومی کے تمام تعلیمی اخراجات سرکاری فنڈز سے ادا کرنے کی ہدایت کی ہے۔
فردوس عاشق اعوان اور شہباز گل نے دانش کی موت کے پیچھے ن لیگ کا ہاتھ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے اور کہا ہے کہ ڈرامے کا آغاز گزشتہ دور حکومت میں ہوا اس لئے دانش کی موت کی ذمہ دار ن لیگ حکومت ہے۔
دوسری جانب مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کا پہلا کیس کراچی میں دانش کی صورت میں آج پیش آیا، حکومت اس کو ہارٹ اٹیک بتا کر سچ کو چھپا رہی ہے۔پاکستانی ہسپتالوں میں دانش کے انجام نے میاں صاحب کے ناقدین کے منہ بد کر دیے،میاں صاحب بیرون ملک سے علاج کے بعد صحت یاب ہو کر سرخرو ہوں گے۔
چیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض حسین نے دانش کے لواحقین کو بحریہ کراچی میں پلاٹ دینے کا اعلان کیا ہے جب کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ جب تک وہ وزیراعلیٰ ہیں مہوش کے گھر پنجاب حکومت آٹے کے تھیلے بھجواتی رہے گی۔
سینئر صحافیوں نے دانش کی موت کی ذمہ داری تحریک انصاف حکومت پرعائد کر دی، سینئر اینکرپرسن حامد میر نے انکشاف کیا ہے کہ دانش نے مرنے سے پانچ روز قبل مجھے فون کال پر بتا دیا تھا کہ ان کی موت کی ذمہ دار پنجاب حکومت ہوگی۔
سلیم صافی نے اسپتال میں سہولیات کو ناکافی اور ڈاکٹرز کی قابلیت پر سوال اٹھا دیئے، ان کا کہنا ہے کہ اگر ڈاکٹرز دانش کو وینٹی لیٹر سے ہٹا کر اپنے بیٹے سے اتنی زیادہ باتیں کرنے کی اجازت نہ دیتے اور بروقت علاج شروع کر دیا جاتا تو پاکستانی قوم دانش سے محروم نہ ہوتی۔
بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کہا ہے کہ تم کتنے دانش مارو گے ہر گھر سے دانش نکلے گا۔۔۔ علامہ خادم رضوی نے بھی دانش کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ‘‘ جھلیو۔۔۔ مردے اوہ نے جنہاں وچ غیرت ہوندی اے’’ ۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دانش کی موت کے بعد ٹویٹر ٹرینڈ دیکھتے ہوئے اپنے دوست عمران خان اور پاکستانی قوم سے افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ امریکا دکھ کی اس گھڑی میں پاکستانی حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور ہر ممکن امداد کریں گے۔
نوٹ: سوشل میڈیا پر پاکستانی قوم کے جذبات دیکھتے ہوئے یہ خبر شائع کی گئی، کسی کی دل آزاری پر معذرت
Comments are closed.