روہڑی کے قریب مسافر ٹرین اور بس میں خوفناک تصادم، 20 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

سکھر: روہڑی کے قریب مسافر ٹرین اور بین کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں کم از کم 20 افراد جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہو گئے۔

یہ خوفناک حادثہ روہڑی کے قریب کندھرا پھاٹک پر پیش آیا جہاں پر مسافر بس پاکستان ایکسپریس کی زدمیں آ گئی، حادثے میں کم از کم 20 افراد کی ہلاکت  کی اطلاعات ملی ہیں، حادثے کے بعد ریسکیو ٹیموں موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔ جب کہ تعلقہ ہسپتال اور سول ہسپتال سکھر میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

امدادی ٹیموں کے مطابق حادثے میں جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمی افراد کو ایمبیولینسوں کے ذریعے قریبی اسپتالوں منتقل کیا جا رہا ہے جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے بعض مسافروں کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

مسافر بس کراچی سے سرگودھا جب کہ ٹرین پاکستان ایکسپریس سندھ سے پنجاب آرہی تھی۔ عینی شاہدین کے مطابق بس ڈراٸیور کے شارٹ کٹ  کی کوشش نے مسافروں کی جان لے لی، بس ڈرائیور نے نیشنل ہائی وے بند ہونے کے باعث جاڑے ماں سے شارٹ کٹ لینے کی کوشش کی جس کے باعث حادثہ پیش آیا۔ حادثے کی جگہ پر پھاٹک موجود نہیں بلکہ لنک روڈ بنا ہوا تھا۔

Comments are closed.