فلسطینی اتھارٹی کےصحت کے عہدہ داروں نے اطلاع دی ہے کہ غزہ شہر کے کویت اسکوائر میں اسرائیلی فوجیوں نے ایک ہجوم پر فائرنگ کر دی جو امدادی ٹرکوں کا انتظار کر رہا تھا، جس سے 9 فلسطینی ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ اسرائیل نے فوری پر طور پر اس واقعہ پر کوئی بیان جاری نہیں کیا۔
گزشتہ ماہ ایک ایسے ہی ایک واقعہ میں امداد کی تقسیم کے موقع پر افراتفری اور اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے 100 سے زیادہ فلسطینی ہلاک ہو گئے تھے۔تاہم اسرائیل ان ہلاکتوں کا ذمہ دار بھگڈر کو قرار دیتا ہے۔
غزہ کی وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے منگل کے روز کہا کہ بھوکے لوگوں کے اجتماع پر فائرنگ روزمرہ کا معمول بن چکے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ بھوک شمالی غزہ کے تمام باشندوں کی جان لے لے گی۔ امداد بہت کم ہے اور خوراک کی قیمت اتنی زیادہ ہے کہ لوگوں کی موت یقینی ہے۔ دنیا کو چاہئے کہ وہ ان کی مدد کریں اور انہیں بھوک، بمباری اور بیماری کا شکار نہ ہونے دیں۔
اقوام متحدہ کا اندازہ ہے کہ غزہ کی ایک چوتھائی آبادی بھوک اور خوراک کی قلت کے باعث ہلاک ہو سکتی ہے۔
Comments are closed.