عمرہ پر پابندی سے پی آئی اے کو2 ارب روپے کا نقصان، میلان کیلئے فلائٹ آپریشن بھی معطل

اسلام آباد: قومی انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) نے اٹلی کے شہرمیلان کےلیے 31 مارچ تک فلائٹ آپریشن معطل کر دیا۔ فلائٹ آپریشن معطل ہونے سے پی آئی اے کو اربوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن نے کورونا وائرس کی وجہ سے پاکستان سے اٹلی جانے والی پروازوں کو 31مارچ تک کے لیے منسوخ کر دیا، فلائٹ آپریشن اٹلی حکومت کے مسافروں کی آمد پر پابندی کی وجہ سے معطل کیا گیا ہے۔ تمام مسافروں کے ٹکٹ بغیر کسی کٹوتی کے واپس لیے جائیں گے۔

ترجمان پی آئی اے عبداللہ خان کا کہناہے کہ اسلام آباد اورلاہور سے میلان کےلیے پروازیں آپریٹ کی جاتیں تھی یورپی شہریت رکھنے والے افراد پی آئی اے سے پیرس کا سفر کر سکتے ہیں، پیرس جانے والے افراد کو بورڈنگ پاس اس تحریری یقین دہانی کے بعد جاری کیا جائے گاکہ مسافر پیرس سے آگے کے سفر کا خود انتظام کریں گے۔

کورونا وائرس کے باعث عمرہ زائرین پر پابندی کی وجہ سے قومی ایئر لائن کو اربوں روپے کا خسارہ ہوا ہے، پی آئی اے کو صرف ایک ماہ میں 2 ارب روپے کا نقصان اٹھانا پڑا ہے، پابندی سےقومی ائر لائن کی ہفتہ وار 47 پروزایں معطل ہونے سے 50 ہزار زائرین متاثر ہوئے۔

پی آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ قومی ایئرلائن کی جدہ کیلئے34 اور مدینہ کیلئے 13 پراوزیں شیڈول ہیں، کام

بزنس ویزہ اور اقامہ مسافروں کی کم تعدادکے باوجود پروازیں چلانے پر مجبورہیں، 31 مارچ تک عمرہ زائرین کی ٹکٹس منسوخ کی گئی ہیں، قطر اور ایران پروازوں کی بندش سے بھی مالی خسارہ بڑھنے کا اندیشہ ہے۔

Comments are closed.