وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی میں شیڈول پاکستان سپر لیگ کے دیگر میچز کے حوالے سے اہم فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم کراچی میں پی ایس ایل کے میچز کروارہے ہیں لیکن اس سے زیادہ مزید رسک نہیں لے سکتے
صرف آج کے میچ میں شائقین موجود ہیں کل سے تمام میچز بند اسٹیڈیم میں شائیقن کے بغیر ہوں گے
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کمشنر کراچی کو پاکستان کرکٹ بورڈ سے بات کرکے فیصلہ پر عمل کروانے کی ہدایت کردی،
کمشنر کراچی نے پی سی بی کو فون کرکے وزیر اعلیٰ سندھ کے فیصلے سے آگاہ کردیا
واضح رہے پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن میں سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے دن بدن شائقین کی دلچسپی بھی لیگ میں بڑھتی جارہی ہے،
یہی وجہ ہے کہ لاہور ، ملتان اور اسلام آباد کے گزشتہ میچز میں ہمیں گراؤںڈ شائقین سے کھچا کھچ بھرا ہوا دکھائی دیا۔
وزیراعلیٰ سندھ کے فیصلے سے نہ صرف کرکٹ شائقین مایوس ہوں گے بلکہ پاکستان سپر لیگ کے دلچسپی میں بھی کمی دیکھنے میں آئے گی یہی نہیں بین القوامی و قومی کرکٹرز کو بھی خالیوں کرسیوں کے سامنے کھیلنے کا لطف نہیں آئے گا۔
Comments are closed.