اسلام آباد : 92سالہ بھارتی خاتون رینا ورما کو 75 سال بعد اپنی جنم بھومی راولپنڈی کھینچ لائی۔ اہل محلہ کا شاندار استقبال، پھول کی پتیاں نچاور کیں۔ڈھولک کی تھاپ پراہل محلہ نے رقص کیا اور رینا ورما بھی خوشی سے جھوم اٹھی،
رینا ورما اپنے آبائی گھر ڈی اے وی کالج روڈ راولپنڈی پہنچ کر جذباتی ہوگئیں،فرط جذبات میں آنسو نکل آئے۔
تقسیم ہند کے وقت بھارت منتقل ہونے والی رینا ورما کا کہناتھا کہ انھیں اپنا گھر بھولا نہ گلی اور دوست، کھانے بھی یاد ہیں اوربچپن کی ساری اٹھکیلیاں بھی۔
رینا ورما کی آنکھوں میں پاکستان کی محبت آج بھی چمک رہی ہے، کہتی ہیں جو محبت اور اپنا پن چھوڑ کر گئی،اس سے زیادہ ملا ہے،بار بار پاکستان آنا چاہتی ہوں۔
Comments are closed.