کورونا کا مقابلہ متحد ہو کرنا ہے عوام پریشان نہ ہوں، صدر و وزیراعظم کے پیغام

اسلام آباد: یوم پاکستان کے موقع پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کہا ہے کورونا کا مقابلہ عوام نے متحد ہو کر کرنا ہے،وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں عوام پریشان نہ ہوں، عالمی وبا کی روک تھام سے متعلق اقدامات کی نگرانی خود کر رہا ہوں۔

صدر مملکت عارف علوی نے یوم پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ کورونا وائرس کے باعث آج اقوام عالم مشکل وقت سے گزر رہی ہے، عالمی وباء کا متحد ہو کر مقابلہ کریں۔ علما، میڈیا اور سیاسی رہنماؤں کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کو احتیاطی اقدامات پر آگاہی دیں۔ انہوں نے کہا کشمیری عوام کو یقین دلاتے ہیں پاکستان ان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑا ہے۔

اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کورونا وائرس کی روک تھام سے متعلق اقدامات کی نگرانی خود کر رہا ہوں۔ عوام سےاپیل ہے وہ ہیجان کا شکار نہ ہوں اور احتیاطی تدابیراختیار کریں۔انہوں نے کہا وباء سے نمٹنے کیلئے قوم میں اتحاد، نظم وضبط ضروری ہے، حکومت کے پاس مشکل پر قابو پانے کی مکمل صلاحیت موجود ہے۔

صدرمملکت عارف علوی کی طرح وزیراعظم عمران خان نے بھی یوم پاکستان کے موقع پر کشمیری بہنوں اور بھائیوں کو یقین دلایا کہ پاکستان ہر فورم پر کشمیریوں کی اخلاقی ،سیاسی اورسفارتی حمایت جاری رکھیں گے۔

Comments are closed.