سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کیخلاف نیب کی جانب سے نیا ریفرنس دائر

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو نے ایم ڈی پی ایس او کی غیرقانونی تقرری کیس میں شاہد خاقان عباسی کے خلاف نیا ریفرنس دائر کردیا۔ احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم کے ناقابل ضمانت وارنٹ بھی جاری کردیے۔

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا۔ سابق ایم ڈی پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) شیخ عمران الحق کی خلاف قانون تقرری کے الزام میں سابق وزیراعظم کیخلاف کراچی میں نیب ریفرنس دائر کردیا گیا

نیب کے مطابق شاہد خاقان عباسی نے شیخ عمران الحق کو غیرقانونی طورپر ایم ڈی پی ایس او تعینات کیا۔ شاہد خاقان اوردیگرپر خزانے کو 13 کروڑ 80 لاکھ روپےنقصان پہنچانے کا الزام ہے۔ احتساب عدالت کراچی نے شاہد خاقان عباسی اورسابق سیکرٹری پٹرولیم ارشد مرزا کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کر دیئے ہیں۔

نیب ترجمان کے مطابق احتساب عدالت نے شیخ عمران الحق اور یعقوب ستار کو 10 اپریل کو پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔ شاہد خاقان عباسی، مفتاح اسماعیل اور شیخ عمران الحق نے ایل این جی کیس میں اسلام آباد کی احتساب عدالت سے ضمانت لے رکھی ہے۔

Comments are closed.