اسلام آباد: قومی رابطہ کمیٹی نے ملک میں تیزی سے پھیلتے کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے 4 اپریل تک اندرون وبیرون ملک کے لئے فضائی آپریشن معطل اور مشرقی و مغربی سرحدیں مزید دو ہفتوں تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اسلام آباد میں صحافیوں کو قومی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں سے آگاہ کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف کا کہنا تھا کہ 29مارچ سے چار اپریل تک بیرون ملک جانے والی پروازوں پر پابندی اور ایئرٹریفک کو بند رکھا جائے گا۔ رابطہ کمیٹی نے مشرقی اور مغربی سرحد مزید دو ہفتے بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اپنی بات جاری رکھتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ بھارت،ایران اور افغانستان کے ساتھ سرحد بند رہے گی اور اس پابندی کا اطلاق کرتار پور راہداری پر بھی ہوگا۔ اسلام آبادسےگلگت اوراسکردوکےعلاوہ اندرن ملک پروازیں بھی معطل رہیں گی۔ تھائی لینڈ میں پھنسے پاکستان آج رات پاکستان پہنچ جائیں گے۔
اس موقع پر وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے بتایا کہ ملک میں مجموعی طور پر 7ہزار 180 افراد کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے جن میں زیادہ تر زائرین ہیں۔ حکومت کی جانب سے ملک میں 14 لیبارٹریز پی سی آر ٹیسٹ کی سہولت فراہم کر رہی ہیں۔
انہوں ںے کہا کہ اس وقت صرف سانس کی بیماری کی علامات رکھنے والوں، کورونا وائرس سے متاثرہ ممالک یا کورونا مریض کے ساتھ وقت گزارنے والوں کو پی سی آر ٹیسٹ کرانا چاہیے۔ لوگ خوف کا شکار ہیں اور اپنے ٹیسٹ کرانا چاہتے ہیں اورسفارشیں کرواتے ہیں، ٹیسٹ کیلئے سفارشوں سے نقصان ہوگا۔ ہر شخص کے لیے پی سی آر ٹیسٹ کرانا ضروری نہیں۔
میڈیا بریفنگ میں چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے بتایا کہ چین سے8ڈاکٹرزکی ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی ہے، ووہان سےآنےوالی پروازمیں 15 وینٹی لیٹرز ہوں گے، این ڈی ایم اےنے 679 وینٹی لیٹرزکاآرڈردیاہے، مختلف ممالک سےوینٹی لیٹرز جلد پہنچ جائیں گے۔ کارگوطیارےسے30ہزار ٹیسٹنگ کٹس کراچی پہنچ چکی ہیں۔
چیئرمین این ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ چاہتے ہیں ملک میں لیبارٹریز کی تعداد 40سے50 ہو جائے۔ کراچی میں 2 لیبارٹریز بنائی جائیں گی، 2 ٹیسٹنگ مشین آزادکشمیرکےحوالےکردی گئیں، خیبرپختونخوا میں بھی نئی لیبارٹریزبنائی جائیں گی۔ اس کے علاوہ گوجرانوالہ، گجرات، ڈیرہ اسماعیل خان میں لیبارٹریز بنائی جائیں گی۔ ملک میں لیبارٹریزکی تعداد14سے24تک لےکرجائیں گے۔
Comments are closed.