ملک بھر میں کوروناوائرس سے 25افراد جاں بحق،جبکہ مریضوں کی تعداد1865 ہوگئی

مانیٹرنگ ڈیسک

اسلام آباد ملک بھر میں کورونا کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد ایک ہزار آٹھ سو پینسٹھ ہوگئی ہے جب کہ جاں بحق افراد کی تعداد بڑھ کر 25 ہوگئی ہے
وفاقی وزارت صحت کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سیل کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 148 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی جب کہ ایک مریض دم توڑ گیا، 12 کی حالت تشویشناک ہے 58 مریضوں نے اس وائرس کے خلاف جنگ میں کامیابی حاصل کی۔

Comments are closed.