پاکستان میں کرونا وائرس بڑھے گاتیزی کااندازہ ایک ہفتے میں ہوگا وزیراعظم

مانیٹرنگ ڈیسک

راولپنڈی میں کنٹونمنٹ جنرل اسپتال کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کورونا کے خلاف جنگ میں ہیلتھ ورکرز کا کلیدی کردار ہے، ڈاکٹرز اور پیرا میڈکس کورونا کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر ہیں،

  پوری قوم ہیلتھ ورکرز کےساتھ کھڑی ہے، اور  حکومت ہیلتھ ورکرز کے پیچھے ہے، ہم ان کا پوری طرح ساتھ دیں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ چین میں کورونا وائرس پھیلا تو اندازہ تھا کہ پاکستان بھی آئے گا، 15 جنوری سے کورونا وائرس کے خلاف تیاری کررہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس نے بڑھنا ہے، کس تیزی سے بڑھنا ہے یہ نہیں پتہ تاہم ساری جگہوں سے ڈیٹا آرہا ہے اور ایک ہفتے بعد اس کا بھی اندازہ ہوجائے گا۔

سرکاری اسپتالوں کی صورتحال 70 کی دہائی تک بہتر تھی جب کہ تعلیم کی طرف بھی کوئی توجہ نہیں دی گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پر اللہ کا کوئی خاص کرم ہے کہ یہاں کورونا اتنی تیزی سے نہیں پھیلا جتنا مغربی ممالک میں پھیلا ہے۔

Comments are closed.