اسلام آباد۔۔۔ فیصل عباسی نامی شہری نے وزیراعظم ہاوس اسلام آباد کے سامنے خود سوزی کرلی،،، شہری کے پاس سے وزیراعظم ہاؤس کولکھا گیا خط برآمد جس میں تحریرہے کہ اس پرشراب کا جھوٹا مقدمہ درج کروا گیا
ذرائع کےمطابق فیصل عباسی نامی شہری نے وزیراعظم ہاوس گیٹ نمبردوکے سامنے خود کوآگ لگالی،،، جھلسےشہری کوفوری طورپرپمزبرن سنٹرمنتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتےہوئے دم توڑگیا
خودسوزی کرنےوالے شہری سے وزیراعظم ہاوس کولکھا گیا خط برآمد ہوا ہے،،، خط میں جواد احمد عباسی نامی سیاستدان کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے،،،
خط میں تحریرہے کہ اس نے جواد عباسی کے خلاف وزیراعظم سیکرٹریٹ درخواست دی تھی جوسی پی او راولپنڈی کو مارک کی گئی ،، جواد عباسی کے خلاف پیرودھائی تھانے گیا لیکن کاروائی نہ کی گئی،،، الٹا 20 لیٹرشراب کا جھوٹا مقدمہ کروا دیا گیا۔
دوسری جانب واقعے پرراولپنڈی پولیس کا ردعمل بھی سامنے آگیا،،، ایس پی راول مظہراقبال کا کہناہے کہ خود کشی کرنےوالے شخص کےخلاف مارچ 2019 میں مری میں 9 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کا مقدمہ بھی درج ہے۔ ایس پی راول کا کہنا ہے کہ معاملہ کی مزید چھان بین کر رہے ہیں،، خود کشی کرنے والے کے الزامات کے حقائق جلد منظرعام پر لائیں گے۔
Comments are closed.