پاکستان میں میں کورونا وائرس کے کيسز2450 ہوگئے، جبکہ افراد35 جاں بحق ہوئے

مانیٹرنگ ڈیسک

نیشنل کمانڈ اينڈ کنٹرول سنٹر کےجاری اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ چوبيس گھنٹوں میں 66 نئے کيسز رپورٹ ہوئے ہیں

کورونا کے سب سے زیادہ کیسز پنجاب سے سامنے آئے جہاں تعداد 920 ہوگئی،، سندھ میں 783،،اسلام آباد میں مريضوں کى تعداد 68 ہے،،کے پى 311بلوچستان 169 اور آزاد کشمیر میں 9 مريض ہیں

کورونا وائرس سے35افراد زندگی کى بازى ہار گئے،، ملک بھر میں صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد میں بھی اضافہ ہورہا مکمل صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 126 ہوگئی،،

ملک بھر میں اب تک کورونا وائرس کے مجموعی طور پر 20813 ٹیسٹ کئے گئے،،کورونا وائرس کیسز میں سے 72 فیصد کا تعلق ایران اور دیگر ممالک سے ہےجبکہ دیگر 28 فیصد مریض لوکل ٹرانسمیشن کا نتیجہ ہیں

Comments are closed.