وفاقی کابینہ میں بڑے پیمانے پر ردوبدل، خالد مقبول کا استعفیٰ بھی منظور

اسلام آباد: وزیراعظم نے وفاقی کابینہ میں بڑے پیمانے پر ردوبدل کرتے ہوئے متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کے خالد مقبول صدیقی کا استعفیٰ منظور کر لیا ہے۔

چیئرمین کشمیر کمیٹی سید فخرامام کو وفاقی وزیر برائے غذائی تحفظ بنادیاگیا ہے، خسروبختیار کو وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور ڈویژن مقرر کردیاگیا ہے جب کہ حماد اظہر کو وفاقی وزیر صنعت بنادیاگیا۔

اعظم سواتی وفاقی وزیربرائے انسداد منشیات مقرر کیا ہے اور ارباب شہزاد کو مشیر برائے اسٹیبلشمنٹ کے عہدہ سے ہٹادیا گیا ہے اور بابر اعوان مشیر برائے پارلیمانی امور بنا دیا گیا ہے، امین الحق وفاقی وزیر برائے ٹیلی کام مقرر کیا گیا ہے۔

وزیراعظم نے اتحادی جماعت ایم کیو ایم پاکستان کے خالد مقبول صدیقی کا استعفیٰ منظورکر لیا ہے، جب کہ ہاشمی پوپلزئی کو سیکرٹری نیشنل فوڈ سیکیورٹی کے عہدہ سے ہٹادیا گیا اور ان کی جگہ عمر حمید سیکرٹری نیشنل فوڈ سیکیورٹی مقرر کئے گئے ہیں۔

Comments are closed.