کوروناریلیف پیکج: 3روز میں مستحق خاندانوں میں ساڑھے16 ارب روپے تقسیم

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے گزشتہ 3 روز کے دوران 13 لاکھ 80 ہزار مستحق خاندانوں میں 16 ارب 58 کروڑ روپے سے زائد کی امدادی امداد تقسیم کردی۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا ہے کہ احساس ایمرجنسی پروگرام کے تحت خیبر پختونخوا کے 2 لاکھ 93 ہزار 678 خاندانوں میں 3 ارب 52 کروڑ 31 لاکھ 36ہزار روپے، پنجاب کے 5 لاکھ 74 ہزار 786 خاندانوں میں 6ارب 89کروڑ74 لاکھ 32ہزار روپےتقسیم کئے گئے۔

ان کا کہنا ہے کہ سندھ کے 4 لاکھ 54 ہزار 349 خاندانوں میں 5 ارب 45 کروڑ 21 لاکھ 88 ہزار روپے تقسیم کیے۔آزاد کشمیر کے 14 ہزار 354 خاندانوں میں 17 کروڑ 22 لاکھ 48 ہزار روپے، بلوچستان کے 41 ہزار97 خاندانوں میں 49 کروڑ31 لاکھ 64 ہزار روپے تقسیم کیے گئے۔

ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان کے ایک ہزار 898 خاندانوں میں 2 کروڑ 27 لاکھ 76 ہزار روپے تقسیم کیے گئے۔ اسی طرح اسلام آباد کے 2 ہزار 232 خاندانوں میں 2 کروڑ 67 لاکھ 84 ہزار روپے تقسیم کیے گئے۔

Comments are closed.