جرمنی میں 19 اپریل سے لاک ڈاؤن میں نرمی، بارز اور ریسٹورنٹس بند رکھنے کا فیصلہ

سید حسنین صفدر

برلن: جرمنی کی حکومت نے عالمی وباء کورونا کے باعث جاری لاک ڈاؤن میں 19 اپریل سے نرمی کے اعلان کرتے ہوئے عوام کے لئے ہدایت نامہ جاری کر دیاہے۔

جرمن حکومت کی جانب سے ہدایت نامہ میں کہا گیا ہے کہ لاک ڈاؤن میں نرمی کے دوران چھوٹی دوکانوں، کار ڈیلرز، سائیکل اسٹورز مالکان کو سماجی فاصلہ اور صحت کے اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ان پر عملدرآمد یقینی بنانا ہوگا۔

لاک ڈاؤن میں نرمی کے باوجود ملک بھر میں ہیئر سیلونز تین مئی تک بند رہیں گے، تین مئی کے بعد ہیرسیلون کو کھولنے کی اجازت ہوگئی تاہم ملک بھر میں بارز اور ریسٹورنٹس بند رہیں گے۔

جرمنی کی حکومت نے عوام کو ہدایت کی ہے کہ گھر سے نکلتے وقت ماسک کا استعمال یقینی بنائیں، پبلک ٹرانسپورٹ اور شاپنگ کرتے وقت سماجی فاصلہ رکھیں، اس کے ساتھ ساتھ بلا ضرورت گھر سے باہر زیاہ وقت نہ گزاریں۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے بعد پیدا صورتحال میں جرمنی میں کروائے گئے عوامی سروے میں عوام کی اکثریت نے چانسلر انجیلا مرکل کے لاک ڈاؤن میں نرمی کرنے کے فیصلے کی مخالفت کی ہے۔

Comments are closed.