اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت کورونا وائرس کیخلاف ناقص پالیسی اپنانے پر عوامی ردعمل سے بچنے کے لیے منظم انداز میں جان بوجھ کر مسلمانوں کو وائرس کے پھیلاؤ کا ذمے دار قرار دے کر نشانہ بنا رہی ہے۔
واضح رہے کہ بھارت میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا ذمے دار گزشتہ ماہ منعقد ہون والے تبلیغی اجتماع کو قرار دیا جا رہا ہے اور بھارت میں اس سلسلے میں باقاعدہ مہم شروع کردی گئی ہے۔ بھارتی میڈیا بھی اس سلسلے میں کسی سے پیچھے نہیں اور مسلمانوں کے خلاف پراپیگنڈے میں مصروف ہے۔
بھارتی حکومت اور میڈیا کے اسی رویئے پر وزیراعظم عمران خان نے تشویش کا اظہار کیا ہے، سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ بھارت میں کورونا وائرس کے پیش نظر ملک گیر لاک ڈاؤن کی وجہ سے ہزاروں لوگ محصور ہو گئے ہیں اور بھوکے ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کی ناقص پالیسی کے خلاف عوامی ردعمل سے توجہ ہٹانے کے لیے مودی حکومت جان بوجھ کر مسلمانوں کو پرتشدد انداز میں نشانہ بنا رہی ہے۔ بھارتی حکومت کا یہ اقدام ویسا ہی ہے جیسا کہ جرمنی میں نازیوں نے یہودیوں کے ساتھ کیا تھا جو مودی حکومت کے نسل پرستانہ ہندووتوا نظریات کا ثبوت ہے۔
The deliberate & violent targeting of Muslims in India by Modi Govt to divert the backlash over its COVID19 policy, which has left thousands stranded & hungry, is akin to what Nazis did to Jews in Gerrmany. Yet more proof of the racist Hindutva Supremacist ideology of Modi Govt.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) April 19, 2020
Comments are closed.