اسلام آباد: تارکین وطن کے لئے بڑی خبر۔۔۔۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر بیرون ممالک سے وطن واپس آنے والے پاکستانیوں کیلئے کورونا ٹیسٹ رپورٹ لازمی قرار دینے کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا گیا۔
بیرون ملک سے آنے والے پاکستانیوں کیلئے کورونا ٹیسٹ رپورٹ لازمی قرار دینے کے خلاف کیس کی اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ کے استفسار پر عدالت کو بتایا گیا کہ کورونا ٹیسٹ لازمی قرار دینے والا نوٹیفکیشن واپس لے لیا گیا ہے۔
اس دوران درخواست گزار کے وکیل نے دلائل کی اجازت مانگی تو چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ جب نوٹیفکیشن واپس لے لیا گیا تو عدالت اس درخواست کو نمٹا رہی ہے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے عالمی وباء کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے بیرون ملک سے آنے والے پاکستانیوں کا کورونا ٹیسٹ لازمی قرار دیا تھا۔
سول ایوی ایشن کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفیکیشن کے خلاف شہری ماہم نواز کی جانب سے عدالت عالیہ میں درخواست دائر کی گئی، اسلام آباد ہائی کورٹ نے گزشتہ سماعت پر معاملہ نیشنل سیکورٹی کمیٹی کے سامنے رکھنے کی ہدایت کی تھی۔
Comments are closed.