پی ٹی آئی احتجاج میں 954 افراد کو گرفتار کیا گیا، 27 اہلکاروں کو گولیاں لگی ہیں: آئی جی اسلام آباد

اسلام آباد کی پولیس کے انسپکٹر جنرل (آئی جی) ناصر رضوی نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں احتجاج کے تین دن کے دوران 954 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ گزشتہ روز 610 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

بدھ کو چیف کمشنر محمد علی رندھاوا کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ناصر رضوی کا کہنا تھا کہ گرفتار کیے گئے مظاہرین میں غیر ملکی بھی شامل ہیں۔

گزشتہ روز احتجاج کے دوران 19 اور اس سے قبل افغانستان کے 37 شہریوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ کسی بھی افغان شہری کو این او سی کے بغیر اسلام آباد آنے کی اجازت نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پولیس نے 200 گاڑیاں ضبط کی ہیں جب کہ 39 ہتھیار بھی برآمد کیے گئے ہیں۔ احتجاج میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کے حوالے سے انہوں نے کہا تھا کہ منگل کو احتجاج میں 50 سے زائد پولیس اہلکار زخمی ہوئے جن میں 27 اہلکاروں کو گولیاں لگی ہیں۔ ان کے بقول دہشت گردی کے سات مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

Comments are closed.