راولپنڈی: سیکورٹی فورسز کی جانب سے شمالی وزیرستان آپریشن کے دوران 9 دہشت گرد ہلاک کر دیئے گئے، امن دشمنوں سے لڑتے ہوئے پاک فوج کے دو جوان شہید ہو گئے۔
مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقوں خیسورہ اور دوسالی میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر کارروائی کی۔ سیکورٹی فورسز کی جانب سے محاصرہ کیے جانے پر امن دشمنوں نے فائرنگ کر دی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران 9 دہشت گرد ہلاک جب کہ ایک کو گرفتار کرلیا گیا جب کہ دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔ کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 2 اہلکار شہید جب کہ 5 زخمی ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والوں میں لانس نائیک عبدالوحید اور سپاہی سکم داد شامل ہیں۔ لانس نائیک عبدالوحید کا تعلق مظفرآباد اورسپاہی سکم داد کا ایبٹ آباد کا رہائشی تھا۔ سپاہی سکم داد کی عمر 33 برس جب کہ لانس نائیک عبدالوحید کی عمر 29 برس تھی۔
Comments are closed.