چین سے 159 وینٹی لیٹرز،15 ایکسرے مشینز و دیگرطبی سامان اسلام آباد پہنچ گیا

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وباء پر قابو پانے کے لئے چین سے خریدے گئے طبی سامان کی ایک اور کھیپ پہنچ گئی۔ سامان میں 159 وینٹی لیٹرز، 15 ایکسرے مشینز،200 تھرمل گنز، دو لاکھ 90 ہزارسرجیکل ماسک شامل ہیں۔

پی آئی اے کا خصوصی طیارہ 18 ٹن طبی سامان لے کر چین سے نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچا جہاں پر پہنچا جہاں لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل اور نیشنل ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ فنڈ کے سربراہ  جنرل (ر) ندیم احمد نے ایئرپورٹ پر سامان وصول کیا۔

پچاس ملین ڈالر کی لاگت سے خریدے جانے والے سامان میں 159 وینٹی لیٹرز، 15 ایکسرے مشینز، 200 تھرمل گنز، دو لاکھ 90 ہزارسرجیکل ماسک شامل ہیں، آج پہنچنے والے سامان میں 15ہزار حفاظتی لباس، 30 ہزار دستانوں کے جوڑے، پانچ ہزارحفاظتی عینکیں اور دیگر ضروری ادویات شامل ہیں۔

چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ابتک چار پروازوں کے ذریعے طبی آلات اور امدادی سامان پاکستان پہنچایا جا چکا ہے، انہوں نے کہا کہ یومیہ ٹیسٹ صلاحیت کی 30 سے 40 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔

نیشنل ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ فنڈ کے سربراہ جنرل ریٹائرڈ ندیم احمد نے بتایا کہ 105 ملین ڈالر کا مذید سامان بھی جلد پاکستان لایا جائے گا، جن میں زیادہ پی پی ایز اور وینٹی لیٹر اہم ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ورلڈ بنک کی جانب سے ساٹھ ملین ڈالر بھی امدادی سامان کی خریداری کیلئے خرج کیے جائیں گے، جبکہ چالیس ملین ڈالر کے حصوصل کیلئے فرانسیسی بنک سے بات چیت چل رہی ہے۔

Comments are closed.