اسلام آباد: فارن سروس گروپ کے سینئر افسر کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی اور جنسی ہراسانی پر ملازمت سے فارغ کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق یوکرائن میں تعینات فارن آفس کےسینئرافسر وقار احمد کو برطرف کر دیا گیا ہے۔18 ویں گریڈ کا افسر وقار احمد یوکرائن کے دارالحکومت کیو میں پاکستانی سفارت خانے میں فرسٹ سیکرٹری کے طورپر تعینات تھا۔ اس نے یوکرائن میں مقامی ملازمہ کو جنسی طورپرہراساں کیا۔
یوکرائن میں پاکستانی سفارت خانےمیں تعیناتی کے دوران وقار احمد کے خلاف مس کنڈکٹ اور جنسی ہراسانی پر تحقیقات ہوئیں، الزامات ثابت ہونے پرسیکرٹری خارجہ سہیل محمود نے افسر کو ملازمت سے برطرف کر دیا۔
وزارت خارجہ کے ذرائع کے مطابق وقار احمد پر ماضی میں بھی ڈسپلن کی خلاف ورزی کے الزامات لگتے رہے ہیں جب وہ ایک اور یورپی ملک کے سفارت خانے میں تعینات تھے۔ اُن الزمات کی نوعیت مالی بد عنوانی کی تھی۔
Comments are closed.