کورونا وباء کے باعث عراق میں پھنسے 257 پاکستانی پی آئی اے پرواز سے وطن پہنچ گئے

اسلام آباد: بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کیلئے خصوصی فلائٹ آپریشن جاری ہے۔ قومی ایئر لائن کی پرواز عراق سے 257 پاکستانیوں کو لے کر اسلام آباد پہنچ گئی۔

کورونا وباء کے باعث بیرون ممالک پھنسے پاکستانیوں میں سے عید سے قبل زیادہ سے زیادہ ہم وطنوں کو واپس پہنچانے کا مشن جاری ہے، پی آئی اے کی خصوصی پرواز مزید 257 پاکستانیوں کو عراق سے لے کر اسلام آباد پہنچی، قومی ایئر لائن کی پرواز پی کے 710 نے 8 بج کر 30 منٹ پر نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ لینڈ کیا۔

واپس لائے جانےوالے پاکستانیوں میں سے زیادہ تر آئل اینڈ گیس سیکٹر میں ملازمت کرتے تھے اور کورونا وباء کے باعث کئی ماہ سے عراق میں محصور تھے۔ خصوصی میڈیکل ٹیم نے ایئرپورٹ پر آنے والے مسافروں کی اسکریننگ کی۔

بیرون ملک سے آنے والے تمام مسافروں کو قرنطینہ منتقل کردیاگیا ہے جہاں ان کے کورونا ٹیسٹ کیے جائیں گے، رپورٹ مثبت منفی آنے پر گھر جانے کی اجازت ہوگی۔راولپنڈی میں مشتبہ مریضوں کی تعداد زیادہ ہونے کے باعث مسافروں کو دوسرے اضلاع میں رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

Comments are closed.