بلوچستان میں دہشتگردی کےدو واقعات، پاک فوج کے نائب صوبیدار سمیت 7 شہید

راولپنڈی: بلوچستان میں بارودی سرنگ دھماکے اور دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے نائب صوبیدار سمیت 7 جوان شہید ہو گئے ہیں۔

مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) بلوچستان میں بزدل دہشت گردوں نے رات کی تاریکی میں چھپ کر وار کیے ہیں، دہشت گردی کے دو مختلف واقعات  میں پاک فوج کے جونیئر کمیشنڈ آفیسر سمیت 7 جوان شہید  ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ رات مچھ کے علاقے پیر غائب میں پٹرولنگ پر مامور ایف سی کی گاڑی بیس کیمپ واپس جاتے ہوئے بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی، واقعے میں جونیئر کمیشنڈ آفیسر سمیت 6 جوان شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بارودی سرنگ دھماکے میں شہید ہونے والوں میں نائب صوبیدار احسان اللہ خان، نائیک زبیر خان۔۔۔۔۔ نائیک اعجاز احمد، مولا بخش، نورمحمد اور گاڑی کے سویلین ڈرائیورعبدالجبار شامل ہیں۔

دہشت گردی کا دوسرا واقعہ بلوچستان کے علاقے کیچ میں پیش آیا، جس میں امن دشمنوں سے لڑتے ہوئے پاک فوج کے سپاہی امداد علی نے جام شہادت نوش کیا۔

Comments are closed.