کورونا کا اصل حل ویکسین ہے، جب تک ویکسین نہیں آتی ہمیں کورونا کے ساتھ رہنا ہوگاعمران خان

مانیٹرنگ ڈیسک

اسلام آباد، ٹیلی ہیلتھ پورٹل کے اجرا کے موقع پر وزیراعظم عمران خان نے شرکاءسے خطاب کیا ان کا کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے باعث مشکل وقت ہے

وبائی مرض کے باعث امیر ممالک کا بھی برا حال ہے، تاہم پاکستان میں حالات مغربی ممالک جیسے نہیں، وہاں کے مقابلے میں پاکستان میں کورونا مریضوں کی تعداد بہت کم ہے

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ لگتا ہے کورونا ایک سال رہے گا، کورونا کا اصل حل ویکسین ہے، جب تک ویکسین نہیں آتی ہمیں کورونا کے ساتھ رہنا ہوگا،

قوم مل کر اس وبا کا مقابلہ کرے گی، ماضی میں بدقسمتی سے پاکستان میں صحت کے شعبے پر ذیادہ توجہ نہیں دی گئی۔

Comments are closed.