جسٹس قاضی فائز کیس میں ملزم ہیں کٹہرے میں کھڑے ملزم کو جواب نہیں دیاجاتا، شہزاد اکبر

مانیٹرنگ ڈیسک

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاداکبرنے سپریم کورٹ میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے کہاہے کہ قاضی جسٹس فائز عیسٰی کیس میں ملزم ہیں، ملزم کسی دوسرے سے کیسے سوال کر سکتا ہے، کٹہرے میں کھڑے ملزم کو جواب نہیں دیا جاتا۔جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے مجھ سے سوالات کیے ہیں، عدالت نے ان کے الزمات پر مجھ سے پوچھا تو عدالت میں جواب دوں گا۔

جسٹس فائز عیسی نے صدارتی ریفرنس کیخلاف کیس میں متفرق درخواست جمع کروائی جس میں انہوں نے شہزاد اکبر کی تعیناتی پر سوالات اٹھائے

جسٹس فائز نےدرخواست میں شہزاد اکبر کی تعیناتی اوع اثاثوں پر سوال اٹھائے۔ درخواست میں کہاگیاہے کہ بطور چیئرمین اثاثہ جات ریکوری یونٹ تعیناتی غیرقانونی ہے، یہ یونٹ کس نے بنایا اور چیئرمین کس نے تعینات کیا؟ کیا چیئرمین کی تعیناتی پبلک سروس کمیشن کے ذریعے ہوئی۔

Comments are closed.