بدھ یا جمعرات کو اسمبلی توڑنے کا فیصلہ ہو جائے گا، فواد چوہدری

مونس الہٰی پہلےکہہ چکےہیں کہ جب بھی عمران خان کہیں گےاسمبلی تحلیل کردینگے،پرویزالہٰی اورمونس الہٰی نےمشکل وقت میں ہماراساتھ دیاہے،پرویزالہٰی مستقبل میں بھی وزیراعلیٰ کیلئےامیدوارہوسکتےہیں، فواد چودھری کی گفتگو

اسلام آبا د: سابق وزیراطلاعات اورتحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بدھ یاجمعرات تک اسمبلی توڑنے کا فیصلہ ہو جائے گا۔مونس الہٰی پہلےکہہ چکےہیں کہ جب بھی عمران خان کہیں گےاسمبلی تحلیل کردینگے۔پرویزالہٰی اورمونس الہٰی نےمشکل وقت میں ہماراساتھ دیاہے۔پرویزالہٰی مستقبل میں بھی وزیراعلیٰ کیلئےامیدوارہوسکتےہیں۔

میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اس سے نااہل حکومت پاکستان میں کبھی نہیں آئی۔ن لیگ کی لیڈر شپ بغیر ایک دوسرے سے مشاورت کے چل رہی ہے۔حکومت الیکشن کرانے کااعلان کرے توہم بات چیت کیلئے تیار ہیں۔

Comments are closed.