آئندہ عام انتخابات کےلئے ضابطہ اخلاق کا مسودہ تیار
الیکشن کمیشن نے 21 بڑی سیاسی جماعتوں کے سربراہان کو 2 فروری کو بلا لیا جن سے تجاویز مانگی جائےگی
اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات کےلئے ضابطہ اخلاق کا مسودہ تیار کرلیا جس کے تحت سیاسی جماعتوں سے مشاورت کی جائے گی۔ دو فروری کو دن دو بجے 21 سیاسی جماعتوں کے سربراہان کو الیکشن کمیشن مدعو کیا جائے گا۔
الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات کےلئے ضابطہ اخلاق کا مسودہ تیار کرلیا جس کے تخت الیکشن کمیشن سیاسی جماعتوں سے مشاورت کرے گا۔ الیکشن کمیشن نے 21 بڑی سیاسی جماعتوں کے سربراہان کو 2 فروری کو بلا لیا جن سے تجاویز مانگی جائینگی۔ چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اجلاس دو فروری دن دو بجے مشاورت ہوگی جس کے لئے 21 جماعتوں کو دعوت نامے ارسال کردیے گئے. دعوت نامے بھجوائے جانی والی سیاسی پارٹیوں میں پاکستان تحریک انصاف،ن لیگ، پیپلزپارٹی، ایم ایم اے،ایم کیو ایم پاکستان، ق لیگ،بی اے پی، اے این پی، پی کے میپ،جی ڈی اے شامل ہیں۔ جماعت اسلامی،نیشنل پارٹی، بی این پی،جموری وطن پارٹی،عوامی مسلم لیگ، بی این پی عوامی،جے یو آئی،راہ حق،پی ایم ایل ف،ہزارہ ڈیموکریٹ پارٹی کو بھی دعوت دی گئی،، الیکشن کمیشن نے ڈرافٹ ضابطہ اخلاق سیاسی جماعتوں کو بھجوا دیا۔
Comments are closed.