صدر مملکت آصف علی زرداری نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 16 اپریل منگل کی سہ پہر 4 بجے طلب کر لیا۔
ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت آئین کے آرٹیکل 56 (3) کے تحت عام انتخابات کے بعد پارلیمانی سال کے آغاز پر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔
صدر مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 (1) اور 56 (3) کے تحت طلب کیا۔
Comments are closed.