مشیر تجارت عبدالرزاق داود نے کا کہنا ہے کہ مالی سال 2021 کے دوران امریکا کو پاکستانی برآمدات میں 39فیصد اضافہ ہواہے۔
اپنے ایک بیان میں مشیر تجارت رزاق داود کا کہنا تھا کہ مالی سال 2020 میں امریکا کو 3.7ارب ڈالر کی برآمدت رہی تھیں، جب کہ مالی سال 2021 میں امریکا کو پاکستانی برآمدات مجموعی طور پر 5.2 ارب ڈالر کی رہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ تاریخ میں پہلی بار ہو رہا ہے کہ امریکا کو پاکستانی برآمدات کاحجم 5 ارب ڈالر سے زائد رہا ہے، اس کامیابی پر برآمدکنندگان اور امریکہ میں تعینات ٹرینڈ اینڈ انوسٹمنٹ آفیسر کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔
Comments are closed.