ایبسلوٹلی نو لا اینڈ آرڈر ان خیبر پختونخوا، وزیر دفاع خواجہ آصف

کچھ لوگ اقتدار کیلئے کسی بھی حد تک جانے کیلئے تیار ہیں، ایک شخص اپنی سیاست کیلئے مذہب کا استعمال کر رہا ہے، کہ آڈیو لیکس نے حقیقی آزادی اور بیرونی ساز کے بیانیے کا پول کھول کر رکھ دیا ہے۔ ہماری فوج نے بے شمار قربانیاں دے کر امن بحال کیا، خواجہ آصف کا قومی اسمبلی سے اظہار خیال

اسلام آباد: وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں امن وامان کی صورتحال تشویشناک ہے اور خراب ہو رہی ہے۔

قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ امن وامان کی صورتحال کو بہتر کرنا صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے لیکن خیبر پختونخوا حکومت کی تمام تر توجہ عمران خان کو کسی بھی صورت اقتدار میں لانے پر ہے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ کچھ لوگ اقتدار کیلئے کسی بھی حد تک جانے کیلئے تیار ہیں، ایک شخص اپنی سیاست کیلئے مذہب کا استعمال کر رہا ہے، خیبر پختونخوا میں اساتذہ پرلاٹھی چارج کیا گیا جس پر افسوس ہوا، ایبسلوٹلی نو لا اینڈ آرڈر ان خیبر پختونخوا۔

وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ آڈیو لیکس نے حقیقی آزادی اور بیرونی ساز کے بیانیے کا پول کھول کر رکھ دیا ہے۔ ہماری فوج نے بے شمار قربانیاں دے کر امن بحال کیا۔

Comments are closed.