ڈیرہ غازی خان کے قریب مسافر بس اور ٹرالر کے درمیان خوفناک حادثے کے نتیجے میں کم از کم 34 افراد جاں بحق ہو گئے جب کہ درجنوں زخمی ہیں۔
تونسہ، ڈیرہ غازی خان میں تونسہ بائی پاس کے قریب انڈس ہائی وے پر مسافر بس اور مخالف سمت سے آنے والے ٹرالر کے درمیان تصادم ہوگیا، جس کے نتیجے میں بس میں سوار درجنوں افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو فوری طور پر ڈیرہ غازی خان ٹیچنگ سپتال منتقل کیا گیا۔
اسپتال حکام نے ابتدائی طور پر 18 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی تاہم دیگر 60 سے زائد زخمیوں میں سے 16 افراد دوران علاج دم توڑ گئے جس کے باعث مجموعی طور پر اموات کی تعداد 34 تک پہنچ گئی ہے، طبی عملے کے مطابق زخمیوں میں سے بعض کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والی بدقسمت بس سیالکوٹ سے راجن پور جارہی تھی، بس کے مسافروں کی اکثریت مزدور پیشہ افراد کی تھی اور وہ عید الاضحیٰ منانے اپنے آبائی علاقے جارہے تھے۔
Comments are closed.