امریکہ میں غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف کارروائی، سینکڑوں ملک بدر

امریکہ میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف سخت کارروائیوں کا آغاز کر دیا ہے۔ وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولائن لیویٹ نے اعلان کیا کہ ٹرمپ انتظامیہ نے 538 غیر قانونی تارکین وطن مجرموں کو گرفتار کیا اور سینکڑوں افراد کو فوجی طیاروں کے ذریعے ملک بدر کر دیا گیا ہے۔

کیرولائن لیویٹ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک بیان میں کہا، “تاریخ میں ملک بدری کی سب سے بڑی کارروائی بخوبی جاری ہے۔” انہوں نے مزید کہا کہ یہ اقدامات ٹرمپ کے انتخابی وعدوں کی تکمیل کی جانب اہم پیشرفت ہیں۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم کے دوران امریکہ میں غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف سخت موقف اختیار کیا تھا۔ اپنی دوسری مدت صدارت کے آغاز پر، ٹرمپ نے ایسے احکامات جاری کیے جن کا مقصد امریکہ کے داخلے کے نظام میں اصلاحات لانا اور غیر قانونی تارکین وطن کو ملک سے نکالنا ہے۔

یہ کارروائیاں امریکہ کی امیگریشن پالیسی میں سختی کی جانب ایک اور قدم ہیں اور ان اقدامات پر بین الاقوامی سطح پر مختلف آراء سامنے آ رہی ہیں۔

Comments are closed.