ایران کے خلاف کاروائی، پورے خطے خاص طور پر بھارت کے لیے پیغام تھا
بلاشبہ ہم نے بھارت کو پیغام دیا ہے
پاکستان کے نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ پاکستان نے ایران کی فضائی کارروائی پر جس ردِعمل کا اظہار کیا وہ پورے خطے خاص طور پر بھارت کے لیے پیغام تھا۔
پاکستان کے نگراں وزیرِ اعظم نے یہ بات ایک ایسے وقت کہی ہے جب ایران اور پاکستان نے اپنے باہمی تعلقات کو معمول پر لانے کی کوشش کی ہے۔ دونوں ممالک نے رواں ہفتے اپنے سفیروں کو دوبارہ واپس بھیجنے کے بعد معمول کے تعلقات بحال کر لیے ہیں جب کہ ایران کے وزیرِ خارجہ آئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ بھی کر رہے ہیں۔
انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ پاکستان نے ایران کی طرف سے پاکستان میں کی جانے والی کارروائی کے ردعمل میں جو مظاہرہ کیا وہ صرف ایران کے لیے بلکہ تمام خطے کے لیے پیغام ہے کہ اس خطے میں پاکستان کے دوست اور دشمن موجود ہیں۔
انٹرویو کے دوران جب وزیرِاعظم سے پوچھا گیا کہ آپ نے خطے میں کس کو پیغام دیا ہے تو ان کا کہنا تھا ” بلاشبہ ہم نے بھارت کو پیغام دیا ہے۔”انہوں نے واضح کیا کہ کسی کی طرف سے کوئی ایسی کارروائی ہوتی ہے تو اس کے ردِعمل میں اسی طرح جواب دیا جائے گا۔
Comments are closed.