پاکستانی معیشت درست سمت گامزن، مہنگائی باعث تشویش ہے، اے ڈی بی

ایشیائی ترقیاتی بینک کا کہنا ہے کہ پاکستان میں معاشی ترقی درست سمت گامزن ہے تاہم مہنگائی کی بلند شرح پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے پاکستان کی معاشی آؤٹ لک رپورٹ جاری کی گئی ہے جس میں انسداد کورونا ویکسی نیشن اور معاشی ترقی کو خوش آئند قرار دیا ہے، ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق  پاکستان میں معاشی ترقی کی شرح3.9 فیصد رہی جو اگلے سال 4 فیصد ہوسکتی ہے،پاکستان کورونا لاک ڈاؤن کے بعد معاشی سرگرمیاں بحال ہوئیں کاروبار کے لیے ماحول سازگار ہوا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صنعت، زراعت اور خدمات کے شعبے بہتر ہوئے ہیں۔ سال  2021 پاکستان میں  پٹرول اور بجلی کے ریٹ نہ بڑھانے کا فیصلہ موخر کیا گیا،غریب طبقے کے تحفظ کے لیے اقدامات بہتر ہوئے۔ پاکستان میں مہنگائی کی شرح 8.9 فیصد ہے اور پاکستان میں گندم اور چینی کی سپلائی متاثر ہوئی ہے۔

Comments are closed.