وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ افغان تنازع کا کوئی فوجی حل نہیں ، انٹرا افغان مذاکرات پائیدار امن اور استحکام کے حصول کے لئے ایک تاریخی موقع ہے۔ امید ہے افغان اسٹیک ہولڈرز مذاکرات میں پیشرفت کے لیے مثبت کردار ادا کرتے رہیں گے
وزیر اعظم آفس سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے افغان تنازع کے وسیع البنیاد اور جامع سیا سی تصفیے کے لئے پاکستان کی مستقل حمایت کا اعادہ کیا۔۔ وزیر اعظم نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ امن عمل خراب کرنےوالوں کے کردار سے محتاط رہنے کی ضرورت ہے ،افغان امن عمل میں خلل ڈالنے کی کوششیں جاری ہیں، وزیر اعظم نے افغانستان میں بڑھتی ہوئی پُرتشدد کارروائیوں پر تشویش کا بھی اظہار کیا۔
وزیراعظم عمران خان نےکہاکہ تمام فریقین پُرتشدد کارروائیاں ترک کرتے ہوئے جنگ بندی کریں ۔افغانستان سمیت پورے خطے کی معاشی ترقی امن و استحکام سے ہی ممکن ہے ۔۔طالبان سیاسی کمیشن کے وفد کا یہ دورہ پاکستان کی افغان امن عمل کو کامیاب بنانے کے لیے کوششوں کا حصہ ہے۔
Comments are closed.