امریکہ کے بعد فرانس کی یونیورسٹی میں بھی فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاج

غزہ میں جاری جنگ کے خلاف درجنوں طلبہ نے پیرس کی معروف سیائنس پو یونیورسٹی تک رسائی روک دی اور مطالبہ کیا کہ یونیورسٹی اسرائیلی اقدامات کی مذمت کرے۔

فلسطینیوں کی حمایت میں نعرے لگاتے ہوئے سیائنس پو کے درجنوں طالب علموں نے وسطی پیرس میں ایک کیمپس کی عمارت کے داخلی راستوں کو رکاوٹوں کی مدد سے بند کر دیا، اور کھڑکیوں اور داخلی دروازے پر فلسطینی جھنڈے بھی آویزاں کیے۔

سیائنس پو کے طالب علموںکے مطابق، ” جب ہم دیکھتے ہیں کہ امریکہ اور اب آسٹریلیا میں کیا ہو رہا ہے تو ہم واقعی امید کر رہے ہیں کہ فرانس میں بھی ایسا ہوگا۔‘‘

انہوں نے کہا کہ طالب علم چاہتے ہیں کہ سیائنس پو یونیورسٹی اسرائیل کے اقدامات کی مذمت کرے۔

یونیورسٹی میں اس سے قبل بدھ کی شام بھی مظاہرے کی کوشش کی گئی، جس میں ایک سو کے قریب طالب علم شامل ہوئے۔ فرانسیسی میڈیا کے مطابق اس کے بعد پولیس کو طلب کر لیا گیا جس نے انہیں کیمپس سے ہٹا دیا۔

مزید خبروں کیلئے وزٹ کریں

Comments are closed.